حیدر آباد: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے آٹھویں میچ میں سری لنکا نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کر لیا۔
Sri Lanka have won the toss and opted to bat against Pakistan in Hyderabad #PAKvSL #CWC23
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 10, 2023
ورلڈ کپ میں پاکستان اپنا دوسرا میچ سری لنکا کے ساتھ راجیو گاندھی اسٹیڈیم حیدرآباد میں مقامی وقت کے مطابق دوپہر ڈیڑھ بجے کھیلے گا۔
ذرائع کے مطابق سری لنکا کیخلاف قومی ٹیم ایک تبدیلی کے ساتھ میدان میں اترے گی ، فخر زمان کی جگہ عبداللہ شفیق امام الحق کے ساتھ اننگز شروع کریں گے ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم ، محمد رضوان ، سعود شکیل اور افتخار احمد بیٹنگ لائن اپ کا حصہ ہوں گے جبکہ شاداب خان اور محمد نواز بطور آل راؤنڈر اور حسن علی ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف فاسٹ بولنگ کے لیے میدان میں اتریں گے۔
واضح رہے کہ پاکستان کا ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف جیت کا 100 فیصد ریکارڈ ہے۔ سری لنکا نے ون ڈے ورلڈ کپ میں پاکستان کو کبھی نہیں ہرایا ہے۔
Sri Lanka have never beaten Pakistan at the men's ODI World Cup ????
— ESPNcricinfo (@ESPNcricinfo) October 10, 2023
Will they break their duck at #CWC23?#PAKvSL preview: https://t.co/u8vkvgfpkk pic.twitter.com/csakNxHS7X
یاد رہے کہ پاکستان نے اپنی آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ 2023 مہم کا بہترین آغاز شاندار پرفارمنس کے ساتھ راجیو گاندھی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں نیدرلینڈز کو 81 رنز سے شکست دے کر کیا۔