فلسطین اسرائیل جنگ : دنیا بھرکی مارکیٹس میں مندی، صرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

فلسطین اسرائیل جنگ : دنیا بھرکی مارکیٹس میں مندی، صرف پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی، 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور

کراچی : فلسطین اور اسرائیل کی جنگ کے باعث دنیا بھر کی مارکیٹس میں مندی ہے جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی کا رجحان ہے۔ 

نیو نیوز کے مطابق کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی دیکھنے میں آئی۔100 انڈیکس 48 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کر گیا۔100 انڈیکس 345 پوائنٹس اضافے سے 48 ہزار 66 پر موجود ہے۔

 ڈالر کی قیمت میں بھی کمی کا سلسلہ جاری ہے۔  اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے کم ہو کر 280 روپے پر فروخت ہو رہا ہے۔ 

دوسری طرف اسرائیل پر حماس کے بڑے پیمانے پر حملے کے بعد تل ابیب سٹاک ایکسچینج کے انڈیکس کے نقصانات 4 فیصد کمی کے ساتھ کھلنے کے بعد 6 فیصد سے زیادہ ہو گئے۔ سرکاری بانڈ کی قیمتیں بھی 3 فیصد تک گر گئیں۔ . ٹی اے 35 انڈیکس کے لیے ان نقصانات کو 3 سال سے زیادہ عرصے میں سب سے بڑا نقصان سمجھا جا رہا ہے۔

ادھر یورپی سٹاک مارکیٹوں کے 600 انڈیکس میں مجموعی طور پر 0.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ جرمنی کی سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 0.7 فیصد، فرانس کی سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 0.6 فیصد، ہانگ کانگ سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 0.2 فیصد، شنگھائی میں 0.4، آسٹریلیا سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 0.2 فیصد کمی ہوئی۔

نیوزی لینڈ کی سٹاک مارکیٹ انڈیکس میں 0.7 کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ کولمبس ڈے کی وجہ سے امریکا کی سٹاک مارکیٹس بند رہیں۔ 

مصنف کے بارے میں