چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منیب اختر میں نوک جھونک 

12:19 PM, 10 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ میں چیف جسٹس کے اختیارات سے متعلق ایکٹ کے خلاف درخواستوں پر سماعت جاری ہے۔ 

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور جسٹس منیب اختر میں نوک جھونک ہوئی ۔ جسٹس منیب اختر کی جانب سے سوال پوچھنے پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ بولے "اگر ہم نے پہلے ہی اپنے زہن بنا لیے ہیں تو ہم فیصلے میں اپنے خیالات کا اظہار کر سکتے ہیں"

اس پر جسٹس منیب اختر بولے "بحیثیت سپریم کورٹ جج سوال پوچھنا میرا حق ہے ! افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے مجھے بار بار ٹوکا جا رہا ہے" چیف جسٹس بولے "وکیل کو کون ٹوک رہا ہے؟"

چیف جسٹس نےریمارکس دیئے،وکیل صاحب پہلے اپنے دلائل دیں اس کے بعد سوالات کا جواب دیں۔آج فل کورٹ کی تیسری سماعت ہے، دیگر تمام مقدمات نظرانداز ہو رہے ہیں۔

جسٹس منیب اختر  نےکہا،بنچ کا حصہ ہونے پر میرا حق ہے کہ میں سوال کروں، معذرت کے ساتھ میرا مسئلہ میرا سوال ہے اور اس کا جواب دیں۔چیف جسٹس  قاضی فائزعیسیٰ نےکہا،ظاہر ہے آپ سوال کر سکتے ہیں لیکن پہلے وکیل دلائل کو مکمل کرنے دیں۔ 

مزیدخبریں