لاہور سمیت   پنجاب کے  مختلف تعلیمی  بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا

11:31 AM, 10 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور: لاہور سمیت  پنجاب کے مختلف  تعلیمی بورڈز نے انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ۔ انٹر بورڈ کے مطابق تعلیمی بورڈز میں 7 لاکھ 53 ہزار 214 امیدوار نے حصہ لیاتھا۔ امتحانات میں مجموعی طور پر کامیابی کا تناسب  57.45 فیصد رہا۔ 

لاہور بورڈ حکام کے مطابق  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن لاہور    کی  آفیشل ویب سائٹ پر  جبکہ بہاولپور بورڈ کے نتائج  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن، بہاولپور  اورراولپنڈی بورڈ کے نتائج  بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی پر دیکھے جا سکتے ہیں۔ 

بورڈ حکام کے مطابق نتائج کا اعلان اسپیشل سیکرٹری /  چیئرمین لاہور بورڈآغا محمد علی عباس نے کیا۔ 


 انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات میں 1 لاکھ 68 ہزار  955 زائد طلبا نے شرکت کی جن میں سے 97 ہزار 100 طلبا نے امتحان میں کامیابی حاصل کی۔

حکام نے بتایا ہے کہ امتحان میں کامیابی کا تناسب 57 فیصد سے زائد رہا جبکہ 71 ہزار بچے فیل ہوگئے۔

مزیدخبریں