اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت ملتوی

11:09 AM, 10 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد:    سابق وزیر خزانہ اور مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اسحاق ڈار  کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔

 احتساب عدالتاسلام آباد  میں سابق وزیر خزانہ  اسحاق ڈار اور دیگر کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس کی سماعت جج محمد بشیر  نے کی۔ سینئر رہنما مسلم لیگ ن  اسحاق ڈار کے وکیل اور  نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی عدالت کے روبرو پیش ہوئے جبکہ سابق وزیر خزانہ عدالت میں  پیش نہ ہوئے۔

شریک ملزمان کے وکلانے احتساب عدالت سےدو ماہ تک کیس ملتوی کرنے کی استدعا کردی۔

نیب پراسیکیوٹر افضل قریشی نے کہا کہ یہ ریفرنس لاہور ریجن کا بنتا ہے، وکیل صفائی قاضی مصباح نے کہا یہ ریفرنس اس سے قبل بند ہوگیا تھا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے آئندہ سماعت پر احتساب عدالت کے دائرہ اختیار سے متعلق دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 17 اکتوبر تک ملتوی کردی۔ 

مزیدخبریں