عمران خان کی ہربات میں فتنہ ، شر اور سازش ہے، انہیں شرم آنی چاہیے: مریم نواز 

عمران خان کی ہربات میں فتنہ ، شر اور سازش ہے، انہیں شرم آنی چاہیے: مریم نواز 
سورس: File

لندن : مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان کی ہر بات میں فتنہ ، شر اور سازش ہے تمہیں شرم آنی چاہیے۔ 

مریم نواز نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ تم تو کہتے تھے ہماری ایجنسیاں دنیا کی آؤٹ سٹینڈنگ ایجنسیاں ہیں جن کو سب پتہ ہوتا ہے اور پتہ ہونا بھی چاہیے۔ 

انہوں نے کہا کہ جو میں کرتا ہوں جو میں فون کرتا ہوں ان کو سب پتہ ہوتا ہے۔تمھارے مخالفین کے خلاف جو ہو وہ حلال اور جو تمھارے خلاف ہو وہ حرام؟ تمھاری ہر بات میں فتنہ، شر اور سازش ہے۔ شرم کرو!

مریم نواز نے کہا کہ تمہاری بات کی اس لیے کوئی حیثیت نہیں کیونکہ جب تم وزیرِ اعظم تھے تو اپنے مخالفین کی ریکارڈنگز کو جائز قرار دیتے تھے اور اس کو حلال کہتے تھے اور کہتے تھے کہ ایجنسیوں کا تو کام ہی یہی ہے ۔ تمہیں اصل تکلیف یہ کہ تمہیں نا اب تمہارے مطلب کی جے آئی ٹی ملے گی نا تمہارے آنکھوں کانوں والی ایجینسیاں ہیں۔ 

مصنف کے بارے میں