اسلام آباد : وزیر اعظم ہاؤس کے فون بگ کرنے کا معاملے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ حکومتی ذرائع نے فون ہیکنگ میں ملوث دو افراد کی گرفتار ی کی تصدیق کر دی ہے۔ دونوں افراد کو ایک خفیہ ادارے نے گرفتار کیا۔
نیو نیوز کے مطابق گرفتار افراد میں سے ایک کا تعلق راولپنڈی کے تعلیمی ادارے سے جبکہ دوسرا شخص وسطی پنجاب سے ہے۔ دونوں کو قومی سلامتی کے ادارے کے حوالے کردیا گیا ہے۔ دونوں سے تحقیقات جاری ہے جبکہ ہینڈلرز بارے بھی معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق دونوں افراد وزیراعظم ہاؤس کی سکیورٹی پر تعنیات سٹاف سے رابطے میں تھے۔ سیکیورٹی پر تعنیات عملے کی بھی جلد گرفتاری کا امکان ہے۔