مہنگائی  اور روپے کی قدر میں کمی،شرح سود برقرار،اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا 

05:15 PM, 10 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

کراچی : اسٹیٹ بینک نے مانیٹری پالیسی کا اعلان کردیا۔ اسٹیٹ بینک نےآئندہ 2 ماہ کیلئے شرح سود برقرار رکھنے کافیصلہ  کیا ہے۔ پالیسی ریٹ کو 15 فیصد پر برقرار رکھا گیا ہے ۔

اسٹیٹ بینک کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق روپے کی قدر میں بہتری اور مہنگائی میں بھی کمی کا رجحان دیکھا گیااسی لیے شرح سود 15 فیصد رکھی گئی ہے ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق معاشی سرگرمیوں میں سست روی آرہی ہے۔ ملکی جاری کھاتوں کے خسارے میں بھی کمی دیکھی گئی ہے۔ حالیہ سیلاب کی وجہ سے معاشی منظر نامہ تبدیل ہوگیا ہے۔ 

مزیدخبریں