میری آڈیوز کون سی ایجنسی لیک کر رہی ہے ، تحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائیں: عمران خان کا عدالت جانے کا فیصلہ 

04:42 PM, 10 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم ہاؤس سے لیک ہونے والی آڈیو کی تحقیقات کے لیے عدالت سے رجوع کررہے ہیں۔ 

عمران خان نے اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آڈیولیکس قومی سلامتی پر ایک سنگین حملہ ہیں کیونکہ ان سے ایوان وزیر اعظم اور وزیراعظم کی رہائش گاہ کے پورے حفاظتی نظام پر سوالات اٹھتےہیں۔ بطور وزیر اعظم میری رہائشگاہ کی محفوظ لائن بھی Bugged تھی۔

انہوں نے کہا کہ ہم ان آڈیوز کی پڑتال کیلئے عدالت سےرجوع کا ارادہ رکھتے ہیں تاکہ ایک جے آئی ٹی کے ذریعےسراغ لگایا جا سکے کہ کون سی انٹیلی جنس ایجنسی بگنگکی ذمہ دارہے اور کون یہ آڈیوز جاری کررہاہے۔

عمران خان نے کہا کہ  ان آڈیوز میں سےبہت سی edited/doctored ہیں۔یہ تحقیق نہایت اہم ہے کیونکہ قومی سلامتی سےجڑے حساس موضوعات(پرگفتگو وغیرہ) کو غیرقانونی طور پر ریکارڈ،پھر ہیک کیاگیا۔نتیجتاًپاکستان کی قومی سلامتی کےحوالے سے معلومات پوری دنیا کے سامنے آشکار ہو کر رہ گئیں۔

مزیدخبریں