شیخوپورہ میں 8 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شیخوپورہ میں 8 افراد کو قتل کرنے والے ملزم کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

شیخوپورہ: جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت نے 8 افراد کو سوتے میں قتل کے الزام میں گرفتار کئے گئے ملزم کا 3 روز کا جسمانی ریمانڈ دیدیا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ملزم فیض کو جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا گیا اور تفتیش کیلئے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی گئی جسے عدالت نے قبول کر لیا۔ 
ڈی پی او شیخوپورہ نے عدالت کو بتایا کہ ملزم کے خلاف مقدمے میں دہشت گردی کی دفعات بھی شامل ہیں، ملزم کو کل انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ سنگین غفلت پر تھانہ نارنگ منڈی کے 5 اہلکار پہلے ہی گرفتار ہیں جبکہ عدالت نے پولیس کی استدعا منظور کرتے ہوئے ملزم کو 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کیا۔ 
واضح رہے کہ 3 روز قبل شیخوپورہ میں ایک ملزم نے سوتے ہوئے 8 افراد کو کلہاڑی کے وار کر کے قتل کر دیا تھا اور وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے واقعے کا نوٹس لیا تھا۔ 
انہوں نے انسپکٹر جنرل (آئی جی) پنجاب سے واقعے کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمہ جاتی کارروائی کا حکم دیا تھا۔

مصنف کے بارے میں