محمد رضوان آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ منتخب

01:59 PM, 10 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور: پاکستان کے اوپننگ بیٹسمین محمد رضوان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) پلیئر آف دی منتھ منتخب ۔

گزشتہ ماہ محمد رضوان نے ایشیا کپ اور انگلینڈ کے خلاف سیریز میں شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کیا ، انہوں نے دس ٹی ٹوئنٹی میچز میں سات نصف سنچریاں اسکور کیں ۔ آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کے لیے محمد رضوان کا مقابلہ بھارت کے اکشر پٹیل اور آسٹریلیا کے کیمرون گرین سے تھا ۔

محمد رضوان نے اپنا ایوارڈ سیلاب زدگان کے نام کر دیا ہے ۔ اس موقع پر اُن کا کہنا تھا کہ وہ ورلڈکپ میں کارکردگی کے تسلسل کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کریں گے ۔

مزیدخبریں