محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہوگیا

محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہوگیا

لاہور: محسنِ پاکستان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو ہم سے بچھڑے ایک سال ہوگیا ، قوم آج پاکستان کو اسلامی دینا کی پہلی ایٹمی طاقت بنانے والے عظیم سائنس دان کی پہلی برسی انتہائی عقیدت و احترام سے منا رہی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق عظیم سائنسدان کے لیے دعائے مغفرت اور ان کی گراں قدر خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

واضح رہے کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے بانی ڈاکٹر عبدالقدیر خان یکم اپریل 1936 کو بھارت کے شہر بھوپال میں پیدا ہوئے ، انہوں نے دنیا بھر کے ممتاز تعلیمی اداروں سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی اور انتہائی نامساعد حالات میں وطن ِعزیر کو دنیا بھر میں ناقابل تسخیر بنایا ۔

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی بدولت پاکستان عالمِ اسلام کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بنا ۔

عظیم سائنسدان کو شاندار خدمات کے اعتراف میں دیگر اعزازات کے علاوہ دو بار نشان پاکستان کے اعزاز سے بھی نوازا گیا ۔ پاکستان کے لیے ایک قابل فخر زندگی گزارنے کے بعد ڈاکٹر عبدالقدیر خان 10 اکتوبر 2021ء کو جہان فانی سے رخصت ہو گئے ۔

مصنف کے بارے میں