سندھ حکومت کا پیر سے تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان

07:36 PM, 10 Oct, 2021

کراچی: سندھ حکومت نے پیر سے صوبے بھر کی تمام جامعات اور تعلیمی ادارے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کے حوالے اہم اعلان کردیا۔

صوبائی وزیر برائے جامعات نے کہا کہ تمام نجی و سرکاری جامعات کل پیر سے 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولی جائیں گی۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) کے فیصلے کی روشنی میں کل بتاریخ گیارہ اکتوبر سے سندھ بھر کی جامعات میں طالب علموں اور اساتذہ کی 100 فیصد حاضری ہو گی۔

صوبائی وزیر کا کہنا تھا کہ ویکسینیشن کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے محکمہ صحت کے ملازمین جامعات میں اپنا کاونٹر لگائیں گے جبکہ 12 سال اور اس سے زائد عمر کے طلبا کی ویکسینیشن لازمی ہوگی۔

یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے ملک بھر میں کورونا کی صورت حال کو اطمینان بخش قرار دیتے ہوئے تعلیمی ادارے، نجی و سرکاری دفاتر 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا تھا جبکہ کاروباری اوقات کار بھی بڑھا دیے گیے تھے۔

این سی او سی کے اعلانات کی روشنی میں اسکولز نے عمل درآمد گزشتہ ہفتے سے ہی شروع کر دیا تھا، اب کل سے سندھ کی تمام یونیورسٹیز بھی 100 فیصد حاضری کے ساتھ کھلیں گی۔

مزیدخبریں