ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین فیصل مسجد کے احاطے میں کیوں نہیں کی گئی ؟

05:10 PM, 10 Oct, 2021

اسلام آباد :  محسن پاکستان  ، پاکستان کے ایٹمی پروگرام کے خالق ڈاکٹر عبدالقدیر خان کو اسلام آباد میں ایچ 8 کے قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے ان کی تدفین فیصل مسجد کے احاطے کرنے کا اعلان کیا تھا۔ 

نیو نیوز کے مطابق  وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر کی پہلے فیصل مسجد کے احاطے میں قبر تیار کی گئی تھی تاہم  پھر ڈاکٹر عبدالقدیر کے اہلِ خانہ کی خواہش پر ان کی تدفین ایچ ایٹ کے قبرستان میں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

قبل ازیں وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ایک ٹویٹ میں کہا گیا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی تدفین ان کی خواہش کے مطابق فیصل مسجد کے احاطے میں کی جائے گی۔

  

واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان آج صبح 6 بج کر 20 منٹ پر انتقال کرگئے تھے انہیں طبیعت خراب ہونے پر ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہوسکے۔ 

ڈاکٹر عبدالقدیر خان 26 اگست 2021 کو کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جس کے بعد حالت اچانک بگڑ گئی تھی اور انھیں کہوٹہ ریسرچ لیبارٹری ہسپتال میں داخل کیا گیا تھا تاہم کچھ روز بعد ان کی طبیعت سنبھلنے لگی تھی اور انھیں واپس گھر منتقل کر دیا گیا تھا۔

11 ستمبر کو میڈیا کو جاری کردہ ویڈیو میں انھوں نے بتایا تھا کہ وہ صحت یاب ہو چکے ہیں تاہم انھیں آج صبح کو دوبارہ ہسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہو سکے۔

مزیدخبریں