یمن کے شہر عدن میں گورنر پرقاتلانہ حملہ ، 5 سیکورٹی گارڈ مارے گئے

04:31 PM, 10 Oct, 2021

صنعاء :یمن کے شہر عدن میں گورنر کے قافلے پربم حملے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ، گورنر حملے میں بال بال بچ گئے ۔ بم دھماکہ کار کے ذریعے کیا گیا ۔

عرب میڈیا کے مطابق یمن کے شہر عدن میں گورنر اور وزیرماحولیات ایک سرکاری میٹنگ میں شرکت کے لئے سفر میں تھے ۔گورنر کی گاڑی کو ایک مقام پر کارمیں نصب بم کے ذریعے اڑانے کی کوشش کی گئی ۔

بارودی مواد سے بھری کار کو گورنر کی گاڑی تک پہنچنے سے روک لیا گیا تاہم کار بم دھماکے میں 5 افراد ہلاک ہوگئے ۔ واقعہ میں گورنر اوروزیرقانون دونوں ہی محفوظ رہے ۔

کاربم دھماکے کے بعد  گورنر عدن احمد لاملاس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں لیکن ا س کا ر بم حملے میں سیکورٹی پر مامور اہلکار مارے گئے ہیں ۔ 

گورنر نے اس کار بم دھماکے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ ایسے واقعات سے عوام کی خدمت کرنے کا جذبہ ختم نہیں ہوگا ۔

مزیدخبریں