آئی سی سی نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے لئے انعام کا اعلان کردیا

04:19 PM, 10 Oct, 2021

دبئی : آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیے بڑی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرملیں گے ۔

تفصیلات کے مطابق آئی سی سی نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے فاتح ٹیم کے لئے انعام کا اعلان کردیا ۔ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 27 کروڑ دولاکھ روپے انعام میں دیئے جائیں گے  ۔

17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلے جانے والے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی ایونٹ کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مجموعی طور پر 56 لاکھ ڈالرز انعامی رقم مختص کردی ہے ۔ ٹورنامنٹ کی فاتح ٹیم کو 16 لاکھ ڈالرز  ( 27 کروڑ 2 لاکھ ) ملیں گے ۔

 رنر اپ ٹیم 8 لاکھ ڈالرز اپنے ساتھ لے کر جائے گی جب کہ سیمی فائنل میں شکست کھانے والی دو ٹیموں کو 4،4 لاکھ ڈالر انعام میں ملیں گے، سپر بارہ راونڈ میں ہر میچ کی فتح پر 40 ہزار ڈالرز رکھے گئے ہیں۔

مزیدخبریں