ڈینگی کے زیادہ کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں: ڈاکٹر یاسمین راشد

04:00 PM, 10 Oct, 2021

لاہور: وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ ڈینگی کے زیادہ کیسز لاہور سے رپورٹ ہوئے ہیں ، شہر کے ہسپتالوں اور ایکسپو سنٹر میں ڈینگی ٹیسٹ کی مفت سہولت موجود ہے ۔

پریس کانفرنس میں ڈاکٹر یاسمین راشد نے بتایا کہ صوبے میں ڈینگی کی روک تھام اور علاج معالجے کی مکمل سہولیات موجود ہیں ، سی بی سی ٹیسٹ کی رپورٹ پینتالیس منٹ میں حاصل کی جاسکتی ہے ۔

انہوں نے مزید کہا کہ ڈینگی کے پیش نظر ہسپتالوں میں بیڈز موجود ہیں ، پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز موجود ہیں ۔ ڈینگی کے 3750 کیس رجسٹر ہوئے ہیں ۔

وزیر صحت پنجاب نے کہا کہ لاہور کے ہسپتالوں میں ڈینگی ٹیسٹ کی سہولت موجود ہے ۔ سی بی سی کی رپورٹ 45 منٹ میں مل سکے گی ۔ لاہور میں 55 ہزار مکانات میں سپرے کیا گیا ہے ۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ کوئی مریض جو ہسپتال آئے مطمئن ہونے کے بعد ڈسچارج کریں گے ۔ پرائیویٹ ہسپتالوں میں ڈینگی وارڈز موجود ہیں ۔ تمام ہسپتالوں میں انٹرویو ہو رہے ہیں ۔ ایم ایس اپنے ہسپتال میں واپس جائیں گے ۔ صحت سہولت کارڈ میں بھی ان کو ایڈ کر دیں گے ۔

مزیدخبریں