قطر: طالبان نے داعش کے خلاف کارروائی کے لئے امریکی تعاون کو مسترد کردیا ۔ طالبان کا کہنا ہے کہ ہم خود دہشتگردوں کے خلاف کارروائی کرنے کی طاقت رکھتے ہیں ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ترجمان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکی تعاون کی ضرورت نہیں۔
انہوں نے افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائیوں کے لیے امریکی تعاون کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ داعش کے خلاف کارروائی کے لیے کسی ملک کی مدد کی ضرورت نہیں، ہم خود دہشت گرد حملوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ترجمان طالبان سہیل شاہین کا کہنا تھا کہ افغانستان میں داعش کے خلاف کارروائی کے لیے امریکا سے کسی قسم کا تعاون نہیں کیا جائے گا، طالبان خود داعش کا مقابلہ کرنے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ افغانستان میں گزشتہ ہفتوں کے دوران دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں کی ذمہ داری داعش نے قبول کی ہے، جمعہ کو مسجد میں ہونے والے بم دھماکے میں 100 کے قریب افراد جاں بحق ہوئے تھے۔ دوسری جانب طالبان نے بھی داعش کے خلاف کارروائیوں کا آغاز کردیا ہے۔