ممبئی : این سی بی نے شاہ رخ خان کے بیٹے کے ڈرائیور کو شامل تفتیش کرلیا ۔ ڈائیور کے کہنے پر این سی بی نے مسلسل چھ گھنٹے تک آپریشن کیا جس میں مزید کئی اہم نام سامنے آگئے ۔
تفصیلات کے مطابق نارکو ٹیکس کنٹرول بیورو نے ہفتے کی شام کو بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے ڈرائیور کوطلب کیا ۔
این سی بی حکام نے آریان خان کے بیٹے کے ڈرائیور سے پوچھ گچھ کی جس کے بعد این سی بی نے پولیس کے ساتھ مل کر ٹیم بنائی اور فوری طورپر ڈائیور کے بتائے گئے ایڈریس پر چھاپے مارے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ان چھاپوں میں فلم انڈسٹری کے کئی جانے پہچانے لوگوں کے نام شامل ہیں جن کی تفصیلات ابھی سامنے نہیں لائی جارہیں ۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ این سی بی کی طرف سے جن لوگوں کے گھروں میں چھاپے مارے گئے ہیں وہ سب بھارتی فلم انڈسٹری سے منسلک لوگ ہیں اور ان کے بچے یا تو آریان خان کے ساتھ پڑھتے رہے ہیں یا پھر کسی پارٹی میں شرکت کی وجہ سے دوست بن گئے ہیں ۔
ذرائع کے مطابق این سی بی نے 19 مزید لوگوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں سے کئی فلمی دنیا سے منسلک ہیں اور کئی دوسرے شعبوں میں نمایاں مقام رکھتے ہیں ۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کو این سی بی نے ایک کروزشپ پارٹی میں منشیات رکھنے اور اس کے استعمال کے کیس میں گرفتار کیا تھا ۔ جس کے بعد سے ابھی تک تحقیقات کا سلسلہ چل رہا ہے ۔
شاہ رخ خان کے وکلا کی طرف سے آریان خان کی ضمانت کے لئے کہا جارہا ہے لیکن این سی بی مزید تحقیقات کے لئے ریمانڈ کی درخواست کررہی ہے ۔