لاہور: گلوکارہ صنم ماروی بچوں کی حوالگی کیلئے عدالت کے باہر روتی رہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلوکارہ صنم ماروی نے بچوں کی حوالگی کیلئے گارڈین کورٹ سے رجوع کررکھا ہے جس سلسلے میں وہ عدالت میں پیش ہوئیں لیکن ان کے سابق شوہر بچوں کے ہمراہ پیش نہیں ہوئے۔ سابق شوہر کی جانب سے بچوں کو نہ لانے پر صنم ماروی بچوں کو دیکھنے کیلئے کمرہ عدالت کے باہر روتی رہیں۔
صنم ماروی کا کہنا تھا کہ بچوں کے بغیر راتوں کو نیند نہیں آتی، ایک ماں بچوں کے بغیر کیسے رہتی ہے کوئی اور اندازہ نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ 6 ماہ سے سابق شوہر نے زبردستی بچوں کواپنے پاس رکھا ہوا ہے۔