بحرین کی خاتون کو توہین اسلام پر ایک سال کی سزا 

09:25 PM, 10 Oct, 2020

مانامہ: بحرین کی خاتون کو سوشل میڈیا پر توہین اسلام پر ایک سال کی سزا سنا دی گئی۔


تفصیلات کے مطابق بحرین کی ایک خاتون کو ایک سال کی سزا سنائی گئی ہے کیونکہ انہوں نے سوشل میڈیا پر توہین اسلام کی جسارت کی۔ بحرین کے چیف پروسیکیوٹر نصر ابراہیم الشیب نے فیصلہ سنایا۔ بحرین کے انٹی سائبر کرائم کو ایک شکایت موصول ہوئی جس میں ایک اکائونٹ کی طرف اشارہ کیا گیا تھا کہ اس اکائونٹ سے توہین اسلام پر مبنی پوسٹ کی جا رہی ہے۔


جب اینٹی سائبر کرائم نے تحقیقات کیں تو وہ اس ٹویٹر ہینڈل کو استعمال کرنے والی خاتون تک جا پہنچے۔ اس سارے عمل کے  دوران بحرین میں عوامی ردعمل کو دیکھتے ہوئے سائبر کرائم کو فوری طور پر کارروائی کرنی پڑی۔ جب اس خاتون سے پوچھ گچھ کی گئی تو اس نے بغیر کسی ہچکچاہٹ کے اپنی کی ہوئی ٹویٹس کو تسلیم کیا کہ یہ پوسٹس اس نے ہی کی ہیں۔


جس کے بعد اس خاتون کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کر دیا گیا۔جہاں پر چیف پروسیکیوٹر نے اس خاتون کو ایک سال قید کی سزا سنا دی۔

مزیدخبریں