جنت مرزا کا ٹک ٹاک اکائونٹ ایکٹو

04:36 PM, 10 Oct, 2020


ٹوکیو:پاکستان کی نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا نے کہا ہے کہ میں جاپان میں ہوں اور میرا ٹک ٹاک اکائونٹ بالکل نارمل چل رہا ہے۔


ٹک ٹاک پر ملک بھر میں پابندی کے بعد جنت مرزا نے انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کیلئے ایک اور پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ میں اس وقت جاپان میں ہوں اور یہاں میرا ٹک ٹاک اکائونٹ نارمل چل رہا ہے، اس لئے مجھے کسی وی پی این کی ضرورت نہیں۔میں اپنی نئی ٹک ٹاک ویڈیوز اپ لوڈ کرتی رہوں گی۔


جنت مرزا نے مزید کہا کہ  اگر آپ میری ٹک ٹاک ویڈیوز دیکھنا چاہتے ہیں تو وی پی این آن کرلیں۔جب تک پاکستان میں ٹک ٹاک سے پابندی ختم نہیں ہوتی تب تک میرے جاپانی مداح میری ویڈیوز سے لطف اندوز ہوں گے۔


یاد رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے سوشل میڈیا ایپ ٹک ٹاک پر پابندی لگاتے ہوئے یہ اعتراض کیا تھا کہ یہ ایپ پاکستان میں فحاشی پھیلانے کا ذریعہ بن رہی ہے اور اس سے قبل جنت مرزا نے اس اقدام سے اتفاق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی بھی خواہش تھی کہ ٹک ٹاک پر پابندی لگ جائے کیونکہ بہت سے غلط لوگ سوشل میڈیا پر آگئے تھے۔

مزیدخبریں