لاہور:پاکستانی ماڈل علیزے گبول نے بھی وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر جاری کردہ بیان میں ماڈل علیزے گبول نے اپنے فالوورز کو وائرس کا شکار ہونے سے متعلق بتایا۔انہوں نے لکھا کہ میرا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور اب اس کی علامات کم ہیں۔
علیزے گبول نے بتایا کہ وہ ٹھیک ہیں اور انہوں نے خود کو گھر میں آئسولیٹ کرلیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ وہ جلد صحتیابی کے لیے پُرامید ہیں۔
خیال رہے کہ ان کے علاوہ پاکستان کے مختلف اداکار و گلوکار کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں جبکہ 2 اداکار اس کے باعث انتقال بھی کرچکے ہیں۔
29 ستمبر کو فلم اور ڈراما انڈسٹری کے نامور اور سینئر اداکار مرزا شاہی اور 21 مئی کو کورونا کے باعث سندھی و اردو اسٹیج ڈراموں اور ٹی وی کے اداکار صغیر الہٰی کھچی کورونا وائرس کے باعث چل بسے تھے۔
علاوہ ازیں اداکارہ سکینہ سموں، ندا یاسر، یاسر نواز، روبینہ اشرف، گلوکار ابرار الحق، بلال مقصود کامیڈین و میزبان شفاعت علی, واسع چوہدری اور نوید رضا ھی وائرس کا شکار ہونے کے بعد صحتیاب ہوچکے ہیں۔
علاوہ ازیں جولائی میں گلوکار، موسیقار اور سماجی رہنما شہزاد رائے نے انکشاف کیا تھا کہ وہ اور ان کے اہل خانہ بھی کورونا کی وبا سے متاثر ہوئے۔