چارسدہ:اڑھائی سال کی بچی سے زیادتی اور قتل معاملہ پر پیش رفت،پولیس نے معصوم بچی کے قاتل لعل محمد کو ڈھونڈ نکالا.
پولیس ذرائع کے مطابق چارسدہ میں اڑھائی سالہ بچی زینب سے زیادتی اور قتل کے معاملے میں گرفتار 15 مشتبہ افراد میں سے ایک نے اعتراف جرم کر لیا ہے جبکہ ملزم سے آلہ قتل بھی بر آمد کر لیا گیا ۔
پولیس کو تاحال بچی کی ڈی این اے رپورٹ موصول نہیں ہوئی ،ابتک 3 سو سے زائد افراد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیا گیا ہے۔
15 مشتبہ افراد کے سوا تمام زیر حراست افراد کو تفتیش کے بعد چھوڑ دیا گیا ، 10 رکنی میڈیکل ٹیم آج علاقے میں مزید 100 مشتبہ افراد کا ڈی این اے کرے گی۔
یاد رہے کہ اڑھائی سالہ ننھی زینب کو دو روز قبل گھر کے سامنے سے اغوا کیا گیا ،جنسی زیادتی کے بعدپیٹ چاک کرکے قتل کردیا گیا تھا۔