خوشدل شاہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے

 خوشدل شاہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے

راولپنڈی:قومی بلے باز خوشدل شاہ پاکستان کی جانب سے تیز ترین سنچری بنانے والے بلے باز بن گئے ۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹی 20کپ میں خوشدل شاہ نےسدرن   پنجاب کی جانب سے 35گیندوں پر 9 چھکوں اور آٹھ چوکوں  کی مدد سے سنچری سکور کی ۔  خوشدل شاہ  تیز    ترین    سنچری   بنا نے والے    پاکستان   کے پہلے جبکہ دنیا کے    چوتھے بلے باز    بھی   بن گئے ۔


خوشدل شاہ کی شاندار سنچری کی بدولت سدرن پنجاب کی ٹیم نے سندھ کو 2 وکٹوں سے شکست دی۔سدرن پنجاب کی ٹیم نے سندھ کی جانب سے دیا گیا 217 رنز کا ہدف اننگز کے آخری اوور میں حاصل کر لیا۔


اس سے قبل بلال آصف نے سیالکوٹ سٹائلینز کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹی 20 ٹورنامنٹ میں تیز ترین سنچری کا ریکارڈ بنایا تھا۔


بلال آصف نے 43 گیندوں پر 10 چھکوں اور آٹھ چوکوں کی مدد سے ایبٹ آباد کی ٹیم کے خلاف سنچری سکور کر کے اپنی ٹیم کو فتح دلائی تھی۔