آذربائیجان اور آرمینیا  کے درمیان جنگ بندی پر اتفاق

09:00 AM, 10 Oct, 2020

باکو:آذربائیجان اور آرمینیا  کے درمیان نگورنوکاراباخ میں جنگ بندی پر اتفاق  ہوگیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ ماہ سے جاری آذربائیجان اور آرمینیا کےدرمیان جنگ روکنے پر اتفاق کرلیا گیا ہے اور  دونوں ممالک جنگ بندی پر آج سے عملدرآمد کریں گے۔


معاہدے پر مذاکرات روسی دارالحکومت ماسکو میں ہوئے، تنازع کی جزئیات طے کرنے کیلئے بات چیت جاری ہے۔


واضح رہے کہ اب تک دونوں ممالک  کے درمیان لڑائی میں سیکڑوں افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔


گزشتہ دنوں پاکستان میں تعینات آذربائیجان کے سفیر علی علیزادے نے کہا تھا کہ آرمینیائی افواج فوری طور پر غیر مشروط طور پر ہمارے علاقوں سے نکل جائیں۔


 سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آرمینیا کو فوری طور پر آذربائیجان کے علاقے خالی کر دینا چاہئیں جبکہ ہمارا مطالبہ فوری اور غیر مشروط انصاف ہے۔

مزیدخبریں