کورونا وائرس،ملک بھر میں مزید 8افراد جاں بحق،671نئے کیسز رپورٹ

08:27 AM, 10 Oct, 2020

اسلام آباد:کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں ،مہلک وباسے  ملک میں مزید8افراد جاں بحق ہو گئے ، اب تک اموات کی تعداد 6 ہزار 558 ہو  چکی  جبکہ 24 گھنٹے میں  کورونا کے 671نئے کیسز رپورٹ ۔

تفصیلات کے مطابق مریضوں کی  مجموعی تعداد 3 لاکھ 18 ہزار 266  ہوگئی ،3لاکھ 30  ہزار مریض صحتیاب ہوچکے ہیں ۔ 475 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ عالمی ادارہ صحت کا 6 رکنی وفد 14 اکتوبرکو پاکستان  کا دورہ کرے گا ۔


یاد رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے عوام کو اپنے خدشے سے آگاہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ موسم سرما کی آمد کے ساتھ کورونا وائرس کی دوسری لہر کے آنے کا خطرہ ہے۔


 سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے لکھا کہ دوسرے ممالک کی نسبت پاکستان کورونا کے شدید اثرات سے محفوظ رہا۔


 اللہ تعالیٰ نے پاکستان پر دوسرے ممالک کی نسبت بہت کرم کیا۔ وزیراعظم نے اپنی ٹویٹ میں زور دیتے ہوئے عوام سے اپیل کی کہ وہ ماسک پہنچیں اور سماجی فاصلہ رکھیں۔ تمام دفاتر اور تعلیمی اداروں میں ماسک کا استعمال یقینی بنایا جائے۔

مزیدخبریں