وزیر پر چاقو سے حملہ

06:35 PM, 10 Oct, 2019

انڈو نیشیا :انڈونیشیا کے وزیر سلامتی ،سیاسی و قانونی امور پر 3افراد نے اچانک حملہ کر دیا ،زخمی حالت میں انہیں فوری طورپر ہسپتال پہنچایا گیا ۔

نیوز چینل کے مطابق یہ واقع بانٹن نامی صوبے میں پیش آیا جہاں ایک یونیورسٹی عمارت کے افتتاح کے موقع پر نامعلوم شخص نے وزیر پر اچانک چاقو سے حملہ کر دیا ،اس حملے میں ایک پولیس افسر بھی پشت پر چاقو لگنے سے زخمی ہو گیا ،وزیر کو فوری طورپر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جن کے بارے میں فی الحال کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

حکام نے اس واقع میں مشتبہ ایک خاتون اور دو افراد کو حراست میں لے لیا ۔

مزیدخبریں