برطانیہ میں بانی ایم کیو ایم الطاف حسین پر فرد جرم عائد

05:19 PM, 10 Oct, 2019

لندن: برطانوی پولیس نے بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) الطاف حسین پر فرد جرم عائد کر دی۔

تفصیلات کے مطابق، الطاف حسین کو ویسٹ منسٹر مجسٹریٹ کے سامنے پیش کیا گیا اور فرد جرم عائد کی گئی ہو۔ بانی ایم کیو ایم کو نفرت انگیز  تقاریر  کیس میں دو ہفتے کے ٹرائل میں روزانہ کی بنیادوں پر حاضر ہونا پڑے گا۔ نفرت انگیز تقریر کے جرم میں برطانوی قوانین کے تحت چھ ماہ سے تین سال قید ہو سکتی ہے۔

اس سے قبل وہ سدک پولیس اسٹیشن میں پیش ہوئے جو کہ گزشتہ چار ماہ کے دوران ان کی تیسری پیشی تھی۔ سدک پولیس اسٹیشن میں بار بار کی پیشی ضمانت ختم ہونے کی وجہ سے ہوتی ہے۔

مزیدخبریں