خاوندنے بھائی سے ملکر پستول کے بٹ مار مار کر بیوی کو زخمی کر دیا

11:53 PM, 10 Oct, 2018

سیالکوٹ: ماڈل تھانہ سمبڑیال کے گاؤں حدوکے میں خاوندنے بھائی سے ملکر پستول کے بٹ مار مار کر بیوی کو زخمی کر دیا۔

تھانہ سمبڑیال کے علاقہ حدوکے کی شمائلہ بی بی کو کہنا ہے کہ گھریلو ناچاقی پر اس کے خاوند ذوالفقار اور جیٹھ غلام مرتضیٰ نے پستول کے بٹ اور ہوروں مکوں سے اسے زخمی کیا ہے۔

پولیس نے شمائلہ بی بی کی رپورٹ پر دونوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ 

مزیدخبریں