راولپنڈٰی:جعلی اکائونٹس کیس میں معروف ماڈل کا نام بھی سامنے آ گیا ، ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کا نام بھی اس فہرست میں شامل ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جعلی اکائونٹس کیس میں ایف آئی اے نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ ماڈل ایان علی کا نام بھی فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔
ایف آئی اے کے ذرائع کے مطابق ماڈل ایان علی کے اکائونٹس سے دیگر جعلی اکائونٹس کا لنک بھی مل گیا ہے جن سے بھاری رقوم کی ٹرانزیکشنز سامنے آئی ہیں۔
ایان علی کے غیرملکی دوروں کے لیے بھی جعلی اکائونٹس سے رقوم نکالی جاتی رہی ہیں جبکہ ان کی رہائش اور طعام کا انتظام بھی انہیں اکائونٹس سے ہی کیا گیا۔
واضح رہے کہ ماڈل ایان علی کو 2015 میں اسلام آباد ائیرپورٹ سے دبئی غیرقانونی رقم منتقل کرتے ہوئے زیر حراست آئی تھیں ، سمگل کی جانے والی رقم پانچ لاکھ ڈالر کے قریب بنتی ہے۔