اسلام آباد : پیپلزپارٹی نے حکومت کیخلاف میدان میں اترنے کی حکمت عملی اپنا لی ، زرداری فضل الرحمن ملاقات کے دوران اپوزیشن کو متحد کرنے پر زور دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی نے حکومت کے خلاف میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں آصف زرداری اور فضل الرحمن کی اہم ملاقات ہوئی۔
دونوں رہنماوں نے حکومت کے خلاف اپوزیشن کو اکٹھا کرنے پر زور دیا ، اس موقع پر فضل الرحمن نے کہا کہ تمام پارلیمانی گروپوں کی ہم آہنگی وقت کی اہم ضرورت ہے ، حکومت ابتدائی دنوں میں ہی اپنی تمام حدیں عبور کر رہی ہے ۔
یاد رہے کہ اس وقت صدر مسلم لیگ ن ، اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نیب کی حراست میں ہیں اور ان پر آشیانہ سکینڈل اور صاف پانی کیس میں مقدمات عدالتوں میں ہیں ۔