اسلام آباد:ریلوے کا انقلابی اقدام ، نابینا افراد کو کرایوں میں خصوصی رعایت دینے کا اعلان کر دیا ۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان ریلوے نے انقلابی قدم اٹھتے ہوئے نابینا افراد کے کو کرایوں میں خصوصی رعایت دے کا اعلان کیا ہے ، اب نابینا افراد اور ان کے مدد گاروں کو کرایے میں پچاس فیصد تک رعایت دی جائے گی ۔
شیخ رشید نے سینیٹ میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ معمر افراد کو کرایوں میں پچاس فیصد رعایت دی ہے جبکہ اکانومی کلاس میں غریبوں کیلئے 150 روپے کمی کریں گے۔
انھوں نے کہا کہ سو روز مکمل ہونے تک ٹرینوں میں وائی فائی کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے ، شیخ رشید نے ذیلی ویٹر لگانے کے لیے ٹینڈر دیئے ہیں ، ریلوے سٹیشنز پر پہلے وہیل چیئر کی فیس تھی جو ہم نے ختم کر دی ۔