شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری ، قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کرینگے

07:34 PM, 10 Oct, 2018

لاہور:سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ، 17 اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کر سکیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سپیکر قومی اسمبلی نیب کے ہاتھوں گرفتار لیگی رہنما شہباز شریف کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیئے ، اب وہ 17 اکتوبر کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

نیب نے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کو آشیانہ ہاوسنگ سکینڈل میں گرفتار کر رکھا ہے ، 5 اکتوبر کو نیب نے صاف پانی کیس میں تفتیش کیلئے شہباز شریف کو طلب کیا تھا۔

جب شہباز شریف صاف پانی کیس کے سلسلے میں کمرہ عدالت میں پیش ہوئے تو جج نے ان سے آشیانہ ہاوسنگ سوسائٹی کے سلسلے میں بھی پوچھ گچھ کی جس کے بعد سابق وزیراعلیٰ پنجاب کو حراست میں لے لیا گیا۔

نیب بیورو نے شہباز شریف کی گرفتاری کی تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب نے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا۔

دوسری طرف شہباز شریف کی گرفتاری کے معاملے پر پنجاب اسمبلی کا اجلاس نہ بلائے جانے کے خلاف پنجاب اسمبلی کے باہر ن لیگ کے رہنماوں نے احتجاج کیا۔

مزیدخبریں