سپریم کورٹ کا پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ گنتی کا حکم

02:55 PM, 10 Oct, 2018

اسلام آباد: سپریم کورٹ نے پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ گنتی کاحکم دیدیا،عدالت نے ریمارکس دیئے ہیں کہ الیکشن ٹربیونل دوبارہ گنتی کراکر 3 ہفتے میں رپورٹ دے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے پی ٹی آئی کی سیدہ سونیا کی پی پی 123 ٹوبہ ٹیک سنگھ میں دوبارہ کی درخواست کی سماعت کی،عدالت نے درخواست منظور کرتے ہوئے حلقے میں دوبارہ گنتی کا حکم دیدیا اور ہدایت کی ہے کہ الیکشن ٹربیونل دوبارہ گنتی کراکر3 ہفتے میں رپورٹ دے۔ 
واضح رہے کہ عام انتخابات میں سیدہ سونیا کے مخالف امیدوارقطب علی شاہ 17 ووٹوں سے کامیاب ہوئے تھے۔

مزیدخبریں