دبئی ٹیسٹ:چوتھے دن کا کھیل جاری پاکستان نےکھانے کے وقفے تک کتنے رنز بنالیے ؟ اہم ترین خبر پڑھیں

01:26 PM, 10 Oct, 2018

دبئی :پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا چوتھے دن کا کھیل جاری ہے جس میں پاکستان نے کھانے کے وقفے تک اپنی دوسری اننگز میں5وکٹوں کے نقصان پر 155رنزبنا رکھے ہیں ۔بابر اعظم 23اور اسد شفیق22رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق دبئی ٹیسٹ کے چوتھے روز پاکستان نے 3وکٹوں پر45رنز سے اننگز آگے بڑھائی تو110کے مجموعی سکور پر امام الحق 48رنز بنا کر ہالینڈ کا شکار ہوگئے جبکہ اس سے اگلے ہی اوور میں حارث سہیل بھی 39رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے ۔ پاکستان نے کھانے کے وقفے تک اپنی دوسری اننگز میں5وکٹوں کے نقصان پر 155رنزبنا رکھے ہیں ۔بابر اعظم 23اور اسد شفیق22رنز کے ساتھ کریز پر موجود ہیں جبکہ پاکستان کو آسٹریلیا پر 435رنز کی برتری حاصل ہے اور اس کی 5وکٹیں ابھی باقی ہیں۔

اس سے قبل پاکستان اپنی پہلی اننگز میں 482جبکہ آسٹریلیا202رنز پر آﺅٹ ہو گئی تھی۔ڈیبیو کرنے والے محمد آصف نے 6کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھا ئی تھی ۔

مزیدخبریں