کراچی: کراچی پولیس چیف ڈاکٹر امیر شیخ نے شہر میں جوڑوں سے نکاح نامے مانگنے والے پولیس اہلکاروں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے دیا۔
پولیس چیف کی جانب سے کراچی کے تینوں زونز کے ڈی آئی جیز کو لکھے گئے خط میں ایسے اہلکاروں کے خلاف فوری کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
پولیس چیف کی جانب سے لکھے گئے خط کے مطابق عام شکایت ہے کہ پولیس موبائل یا موٹر سائیکل پر گشت کرنے والے مخصوص پولیس اہلکار جوڑوں سے نکاح نامے طلب کر کے خوفزدہ کرتے ہیں۔
ڈاکٹر امیر شیخ نے اپنے خط میں تنبیہ کی کہ فیملیز خاص طور پر جوڑوں سے میاں بیوی ہونے کا ثبوت مانگنے کی شکایت نہیں ملنی چاہیے۔
پولیس چیف نے مزید کہا کہ ساحل سمندر، کلفٹن اور دیگر تفریحی مقامات پر پولیس اہلکاروں نے بلاوجہ شہریوں کو تنگ کیا تو سخت کارروائی کی جائے گی۔