ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان اپنے بہنوئی آیوش شرما کو بھارتی فلم انڈسٹری میں متعارف کروانے کی تیاریاں شروع کر دیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کے مطابق سلمان خان اپنے بہنوئی آیوش شرما کیلیے ایک نئی فلم بنائیں گے اس بات کا اعلان سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا اکاو¿ نٹ کے ذریعے اپنی بہن ارپیتا کو مخاطب کرتے ہوئے کیا ہے۔ سلمان خان نے اپنی بہن ارپیتا اور بہنوئی آیوش شرما کونئی فلم کیلیے مبارکباد دی۔واضح رہے کہ ارپیتا خان اور آیوش شرما کی شادی 2014 میں ہوئی تھی۔