گواٹھی: بھارت کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل آسٹریلیا کے ہاتھوں 8وکٹوں سے شکست کا سامنا، تین میچوں کی سیریز ایک ،ایک سے برابر ہوگئی ۔
تفصیلات کے مطابق بھارت اور آسٹریلیاکے مابین دوسرے ٹی 20 میچ میں آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر میزبان کو کھیلنے کاموقع دیا،جہاں آسٹریلوی باولر نے بھارتی بلے بازوں کوشروع سے ہی دباو میں رکھا،8رنز پر ان کے دو بلے باز پویلین لوٹ چکے تھے ،جن میںروہت شرما8اورکپتان ویرات کوہلی بغیرکوئی رنز بنائے چلتے بنے،جبکہ منیش پانڈے 6رنز بناکرپویلین لوٹ گئے ،بھارت کی اننگ میں 27رنز پر اس کے چار بڑے کھلاڑی پویلین لوٹ چکے تھے۔ہردیک پانڈیااورکلدیپ یادیو نے آٹھویں وکٹ کی شراکت میں33 رنز بناکر اپنی ٹیم کو ایک مناسب ہدف تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،بھارت کی جانب سے کیدار جادیو کے 27اور ہردیک پانڈیا کے 25رنز نمایاں ہیں،بھارت کی اننگ کے چھ بلے باز ڈبل فگر میں شامل نہیں ہوسکے۔جیسن بہرینڈروف نے تباہ کن باولنگ کرتے ہوئے بھارت کے پہلے 4بلے بازوں کوپویلین بھیجا،جبکہ اٰیڈم زمپا نے 2،تیتھن کونٹلر نائیل ،اینڈریو ٹائی اور مارک سٹونز نے ایک ،ایک وکٹ حاصل کی۔
آسٹریلوی ٹیم جب بھارت کی جانب دئیے گئے ہدف کے لئے میدان میں اتری تو ان کو پہلانقصان 11رنزپرہواجب ڈیوڈ وارنر محض رنز2رنز بناکرپویلین لو ٹ گئے ،اس کے بعد 13رنز پر ان کی دوسری وکٹ گری جب ارون فنچ2رنز بنا کرجسپت بمرا کے ہاتھوں اپنی وکٹ گنوا بیٹھے،اس کے بعد موسس ہنری کیوس اورر ٹریوس ہیڈنے 109رنزکی ناقابل شکست شراکت داری سے اپنی ٹیم کوفتح سے ہمکنار کروا دیا۔