عراق میں داعش کیخلاف امریکی کارروائی محض دکھاوا، روس کا الزام

10:50 PM, 10 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

ماسکو:  روس نے الزام عائد کیا ہے کہ امریکا کی عراق میں داعش کیخلاف لڑائی محض دکھاوا ہے۔

روسی وزارت دفاع کا ایک اعلامیے میں کہنا تھا کہ امریکی اقدام کا مقصد داعش کو دوبارہ صف بندی کا موقع دینا ہے۔وزارت کا کہنا تھا کہ روس کی مدد سے شامی فوج داعش کے خلاف پیش قدمی کر رہی ہے، امریکی اقدام سے دہشت گرد عراق سے شام میں داخل ہو رہے ہیں۔

اعلامیے میں بتایا گیا کہ روسی فضائیہ کی مدد سے شامی فوج نے داعش سے شام کا 90 فیصد علاقہ حاصل کرلیا ہے۔ترجمان روسی وزارت دفاع کا کہنا تھا کہ امریکا کی جانب سے دہشت گردوں کی پشت پناہی کرنا تشویش ناک ہے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ امریکی فوج کی قیادت میں اتحاد بظاہر شام میں داعش کے خلاف کارروائیوں میں مصروف ہے تاہم عراق میں داعش کے خلاف کارروائی کا دکھاوا کررہا ہے۔

مزیدخبریں