واشنگٹن: امریکا کی سابق وزیرخارجہ اور سابق صدارتی امیدوار ہیلری کلنٹن نے ٹرمپ کو امریکی تاریخ کا سب سے زیادہ خطرناک صدر قرار دیدیا۔
ہیلری نے کہاہے کہ ٹرمپ اشتعال دلاتے ہیں اور خود بھی اپنے کنٹرول میں نہیں رہتے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ 12 اکتوبر کو ایران سے ایٹمی معاہدے کے بارے میں اپنے فیصلے سے کانگریس کو آگاہ کریں گے اور ایران کے سلسلے میں امریکا کی مستقبل کی حکمت عملی کا بھی اعلان کریں گے۔