چین کے دبائو کے باوجود آزادی کا تحفظ کیا جائیگا : تائیوان

چین کے دبائو کے باوجود آزادی کا تحفظ کیا جائیگا : تائیوان

تائی پے :تائیوان کی صدر تسائی انگ وین نے کہا ہے کہ چین کے بڑھتے ہوئے دبائو کے باوجود تائیوانی آزادی اور جمہوریت کا تحفظ کیا جائے گا ۔


قومی دن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر تسائی نے کہا کہ ان کی حکومت ابھی بھی چین کے ساتھ بریک تھروز کی خواہاں ہے اور مستقل اور مستحکم پالیسیوں کا وعدہ کرتی ہے۔


انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ یاد رکھنے کی ضرورت ہے کہ جمہوریت اور آزادی تمام تائیوانی شہریوں کی بیشمار کاوشوں سے حاصل ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہمیں اپنی تمام تر توانائیاں تائیوان کی جمہوری اور آزادی کی اقدار اور طرز زندگی تحفظ کے لئے صرف کرنا ہوں گی ۔