مصر، بیوی کو قتل کرنےوالے کو سزائے موت

08:40 PM, 10 Oct, 2017

قاہرہ: اسکندریہ میں فوجداری کی عدالت نے بیوی کو قتل کرکے آرا مشین سے اس کے جسم کے ٹکڑے کردینے والے مفرور سعودی شہری کو موت کی سزا سنانے کی تاریخ مقرر کردی۔
فیصلہ 13نومبر کو سنایا جائیگا۔ جج نے فیصلے کی توثیق کیلئے کاغذات مصر کے مفتی اعلیٰ کو بھیج دیئے ہیں۔مصری جریدے الیوم السابع نے یہ اطلاع دیتے ہوئے بتایا کہ سعودی شہری اسکندریہ میں جہاز رانی اور سائنس و ٹیکنالوجی کی عربی اکیڈمی میں زیر تعلیم ہے۔ اسکی عمر32برس ہے۔ بیوی لیبیا کی تھی۔ سعودی نے بیوی کو قتل کرکے آرا مشین سے اسکے ٹکڑے کئے اور ایک برج کے نیچے بکھیر دیئے۔ اس سلسلے میں اپنے دوستوں سے تعاون بھی لیا۔ دوستوں نے گرفتاری کے بعد سعودی دوست کی مدد کے واقعہ کا اعتراف کرلیا۔

مزیدخبریں