نیویارک: ٹیکنالوجی کی دنیا میں اپنا منفرد مقام بنانے والی کمپنی مائیکروسافٹ نے ونڈوز فون کے خاتمے کی تصدیق کر دی۔ یہ اعلان کمپنی کے نائب صدر جو ئے بیلفور نے ٹوئیٹس کے ذریعے کیا۔
ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مائیکرو سافٹ کے ناعب صدر جوئے بیلفور ونڈوز کا کہناتھا کہ مائیکروسافٹ ونڈوز 10 موبائل کے لیے سپورٹ اور بگز کے پیچز فراہم کرتارہے گا لیکن ونڈوز فون کے حوالے سے کوئی نیا فیچر یا ہارڈ وئیر متعارف نہیں کرایا جائے گا۔
ٹوئٹس میں مزید کہا گیا کہ ڈویلپرز نے پلیٹ فارم کو سپورٹ نہیں کیا اور مائیکروسافٹ کو کام کرنے کے لیے کوئی شراکت دار نہیں ملا، جس کی وجہ سے یہ آخری فیصلہ کرنا پڑا۔اس پلیٹ فارم کے کم صارفین کی وجہ سے مائیکروسافٹ کے پاس اس صورت حال سے نکلنے کا کوئی راستہ بھی نہیں تھا۔ مائیکروسافٹ کوئی نیا آپریٹنگ سسٹم بنانے کی بجائے فون اور پی سی میں رابطے کے لیے کام کر رہاہے۔مائیکرو سافٹ کا ایج براو¿زر بھی اینڈروئیڈ اور آئی او ایس پر آنے کی کوشش کر رہا ہے۔