سلمان خان نے آئندہ بے باک مناظرسے توبہ کر لی

سلمان خان نے آئندہ بے باک مناظرسے توبہ کر لی

ممبئی: بالی ووڈ دبنگ سلمان خان نے آئندہ فلموں میں بے باک مناظر کی عکسبندی سے توبہ کر لی۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکارسلمان خان نے کچھ عرصہ قبل ہی اس بات کا اعلان کیا تھا کہ اب وہ کسی بھی فلم میں منفی کردار سمیت بے باک مناظر کی عکسبندی نہیں کرائیں گے۔ اسی حوالے سے میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ریس 3‘ کے لیے بھی کسی بھی قسم کے بے باک مناظر کی عکسبندی سے صاف انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلم مزاح پر مبنی ہونی چاہیئے۔
اداکار کا کہنا تھا کہ فلم کے ذریعے وہ مداحوں کی توجہ حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ نہیں چاہتے کہ فلم ایسی ہوکہ دیکھنے والے فلم دیکھنے کے دوران بے چین ہوجائیں یا اس میں ایسے کوئی مناظرنہ ہوں جو فیملی کے ساتھ نہ دیکھے جاسکیں جب کہ سلمان خان نے فلم کے ایک سین بھی کٹوادیا جس میں منشیات بھی دکھائی جاتی کیونکہ وہ نہیں چاہتے کہ بچے یا نوجوان منشیات کی جانب راغب ہوں۔