روسی خبر رساں ایجنسی نے ماسکو میں وزارت دفاع کے حوالے سے بتایا ہے کہ SU-24 ماڈل کا ایک لڑاکا طیارہ منگل کے روز شام میں گر کر تباہ ہو گیا۔
وزارت دفاع کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ یہ حادثہ شام کے مغرب میں حمیمیم میں روسی فضائیہ کے اڈّے پر پیش آیا جس کے نتیجے میں عملے کے دونوں افراد ہلاک ہو گئے۔
بیان کے مطابق روسی SU-24 لڑاکا طیارہ فضائی اڈّے سے اڑان بھرنے کے لیے رفتار پکڑ رہا تھا کہ اس دوران رن وے سے باہر نکل گیا"۔
بیان میں مزید بتایا گیا ہے کہ "طیارے میں سوار عملے کے دونوں افراد کو باہر آنے کا موقع نہیں مل سکا اور وہ جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔