رنگنا ہیراتھ نے کرٹلی امبروز کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

رنگنا ہیراتھ نے کرٹلی امبروز کی زیادہ ٹیسٹ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا

دبئی: سری لنکن ٹیم کے مایہ ناز سپنر رنگنا ہیراتھ نے ٹیسٹ کرکٹ میں سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر کرٹلی امبروز کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ برابر کر دیا، اسطرح وہ زیادہ ٹیسٹ وکٹیں لینے والے مشترکہ طور پر دنیا کے 13 ویں باؤلر بن گئے ہیں.

انہوں نے پاکستان کے خلاف کھیلے گئے دوسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کر کے یہ کارنامہ انجام دیا، ہیراتھ اور امبروز نے 405، 405 وکٹیں لے رکھی ہیں، ٹیسٹ کی تاریخ میں زیادہ وکٹیں لینے کا عالمی اعزاز متھایا مرلی دھرن کو حاصل ہے جنہوں نے 800 وکٹیں لے رکھی ہیں۔

مصنف کے بارے میں