وینیزویلا کا سیاسی بحران،متعدد فضائی کمپنیوں نے پروازیں معطل کر دیں

04:40 PM, 10 Oct, 2017

نیوویب ڈیسک

بیونس آئرس: ارجنٹائن کی قومی فضائی کمپنی نے وینیزویلا کے لئے اپنی پروازیں معطل کر  دیں۔

ترک خبر رساں ادارے کے مطابق فضائی کمپنی نے اپنے بیان میں بتایا ہے کہ وینیزویلا کے سیاسی بحران اور پر تشدد واقعات کے باعث ہم نے یہ فیصلہ کیا ہے۔ اس سے پیشتر کولمبیا کی آویانکا اور امریکی فضائی کمپنیوں یونائیٹڈ اور ڈیلٹا نے بھی وینیزویلا کے لئے اپنی پروازیں معطل کر دی تھیں۔

یاد رہے کہ اس سے پہلے 2014 ء اور 2015 ء کے دوران بھی جرمن کمپنی لفتھانسا، ایرو میکسیکو ، الیطالیا، طلی کی تام ایئر لائن اور ایئر کینیڈا نے وینیزویلا کے لئے پروازیں بند کرنے کا اعلان کیا تھا۔

مزیدخبریں