اسلام آباد: حکومت کی طرف سے قومی اسمبلی کو بتایا گیا کہ بجلی کے اضافی بل کو جرم قرار دینے کے لئے جلد نیا قانون لاگو کیا جائیگا۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر نے منگل کو تحریری جواب میں بتایا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں میں کئی بڑی خامیاں موجود ہیں جنہیں دور کرنے کی اشد ضرورت ہے۔ حد سے زیادہ بل اور بجلی کی چوری بجلی کے شعبے کے اہم مسائل ہیں جنہیں حل کرکے صارفین کو ریلیف فراہم کیا جائے گا۔انہوںنے کہا کہ4سال کے دوران حکومت نے بجلی کی پیداواری گنجائش بڑھانے پر توجہ دی ہے۔ بجلی کی قلت بڑی حد تک قابو پا یاگیاہے۔ آئندہ چند ماہ میں بجلی کی رسد طلب سے بڑھ جائے گی