ممبئی : معروف ہدایتکار کرن جوہرنے انکشاف کیا ہے کہ ان کو اپنی اور کاجل کے درمیان ہونے والی لڑائی پر آج تک ا ن کو بہت افسوس ہے۔
انہوں نے پہلی دفعہ اپنی اور کاجل کے درمیان ہونے والے اختلافات پربات کرتے ہوئے کہا کہ کاجل میرے دل کے بہت قریب تھیں اور میں کبھی نہیں چاہتاتھاکہ ہم دونوں کی دوستی میں کبھی بھی دڑار آئے۔
کرن جوہر نے کہا کہ میں نے بچوں کی پیدائش کا پہلا میسج کاجل کو کیا میں نے ان کا کہا کہ میں جانتا ہوں کہ تم میرے میسج کا جواب نہیں دو گی لیکن میں نہیں چاہتا کہ تم میرے بچوں کی تصاویر کسی اخبار یا سوشل ویب سائٹ پر دیکھو اس لیے میں سب سے پہلے تمہیں میسج کر کے بتا رہا ہوں کہ میں دو بچوں کا باپ بن گیا ہوں۔ اور یہ میرے بچوں کی تصاویر ہیں ۔
انہوں نے مزید یہ بھی کہا کہ کاجل نے میرے میسج کا فوراََ جواب دیا اور مجھے مبارکباد یتے ہوئے کہا کہ میرے بچے بہت خوبصورت ہیں ۔
کرن جوہر نے اپنے بچوں کی پیدائش کے بارے میں سب سے پہلے کس کو بتایا؟
02:33 PM, 10 Oct, 2017